لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی اچھرہ لطیف جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم شیخ وسیم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم متعدد جیولرز کا سونا لیکر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف اچھرہ پولیس اسٹیشن میں دس مقدمات درج کئے گئے، اور اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔








