کراچی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
موسم سرما کے اثرات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم سرما کے رنگ، کہیں بارش کہیں برفباری، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں: فیصل کریم کنڈی
کراچی میں بارش کا سلسلہ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مشرف کالونی میں تیز ہواؤوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
مختلف علاقوں کی صورتحال
سرجانی ٹاؤن، ملیر، ناگن چورنگی، بفرزون اور ملحقہ علاقوں سمیت احسن آباد میں تیز بارش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ صدر اور اطراف میں ہلکی بارش، گلستان جوہر، ڈالمیہ اور اسکیم 33 میں بھی بارش شروع ہو چکی ہے۔ پی ای سی ایچ ایس اور اطراف میں بوندا باندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔








