اسلام آباد: دکان میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس گئے
آتشزدگی کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کورال کے علاقے شریف آباد میں دکان میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان میں ”ون بیلٹ ون روڈ“ منصوبے کے تحت صنعتی یونٹ بھی لگائے گا جہاں سے تیار شدہ مصنوعات دوسرے ملکوں کو برآمد کی جائیں گی
امدادی کارروائیاں
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آتشزدگی کے واقعے کی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
زخمی افراد کی حالت
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈی سی عرفان میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔ متعلقہ حکام کو ایسی تمام دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔








