پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں:علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں۔ کراچی کو اتنا بجٹ دیا لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع

کراچی کی سیاسی صورت حال

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کراچی میں 22 میں سے 21 نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی، لیکن انہیں حق نہیں ملا۔ جب عوام کے نمائندے اور بااختیار لوگ نہیں آئیں گے تو نظام بہتر نہیں ہوگا۔ 18ویں آئینی ترمیم کئی ماہ کی مشاورت کے بعد لائی گئی، جس کے تحت صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔ یہ ترمیم ایک متفقہ ڈاکومنٹ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا۔

قانون پر عمل درآمد کی کمی

علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں۔ جب آپ کی آنکھوں میں آئین کا تقدس نہیں تو عوام کیسے اس پر اعتماد کرے گی؟ اس وقت کراچی اور اندرون سندھ نااہل لوگوں کے قبضے میں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...