جو لوگ خود کو قوم کا نمائندہ کہتے ہیں اگر وہی اپنے اثاثے قوم سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ واضح طور پر دوہرا معیار ہے، سراج الحق
سراج الحق کا دوہرے معیار پر اظہار خیال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جو لوگ خود کو قوم کا نمائندہ کہتے ہیں اگر وہی اپنے اثاثے قوم سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ واضح طور پر دوہرا معیار ہے۔
احتساب کی ضرورت
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام شہری سے ٹیکس ریٹرن، بینک تفصیلات اور ذرائع آمدن پوچھے جاتے ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھے افراد خود کو احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، یہ رویہ جمہوریت نہیں بلکہ اشرافیہ کی بالادستی کی نشانی ہے۔
جو لوگ خود کو قوم کا نمائندہ کہتے ہیں اگر وہی اپنے اثاثے قوم سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ واضح طور پر دوہرا معیار ہے۔
عام شہری سے ٹیکس ریٹرن، بینک تفصیلات اور ذرائع آمدن پوچھے جاتے ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھے افراد خود کو احتساب سے بالا تر سمجھیں، یہ رویہ جمہوریت نہیں بلکہ اشرافیہ…— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) January 22, 2026








