حکومت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں عجلت میں شمولیت سمجھ سے بالاتر بھی ہے، بیرسٹر علی ظفر
انتقاد برائے حکومت کی عجلت پسندانہ شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں عجلت میں شمولیت نہ صرف نامناسب ہے بلکہ سمجھ سے بالاتر بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ پر قابو پانے اور فضائی بہتری میں ہر سال بتدریج بہتری آئے گی، سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ
پارلیمنٹ کی عدم شمولیت پر تشویش
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا اور تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی، جو پوری نہیں کی گئی۔
فلسطین کے مسئلے پر تحریکِ انصاف کا مؤقف
فلسطین کے مسئلے پر ہمارے قائد عمران خان اور تحریکِ انصاف کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے: ہم کسی ایسے معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے حقوق پامال کرے یا جسے خود فلسطینی عوام قبول نہ کرتے ہوں۔
حکومت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں عجلت میں شمولیت نہ صرف نامناسب ہے بلکہ سمجھ سے بالاتر بھی ہے۔ اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا اور تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی، جو پوری نہیں کی گئی۔ فلسطین کے مسئلے پر ہمارے قائد…
— Barrister Syed Ali Zafar (@SyedAliZafar1) January 22, 2026








