اس بار امریکا کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے،خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ امریکی استعمار اپنی تمام تر خباثت اور برے عزائم کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال کئی ریکارڈ، پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملے، سینکڑوں ڈیلر رجسٹرڈ
امریکہ کی اندرونی کمزوری
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعویدار آزاد دنیا پر ریاستی دہشت گردی مسلط کر رہے ہیں۔ اس بار امریکہ کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔ وہ ساری دنیا سے لڑنے اور اسے زیر کرنے کے جنون میں اپنی طاقت کھو بیٹھیں گے۔ جب آپ کے دوست اور اتحادی آپ سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں تو آپ تنہا اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ شاید قدرت کے نقشے میں ایسا ہی ہونا مقدر ہے۔
ٹویٹر بیان
آواز ِ دروں —••—
امریکی استعمار اپنی تمام تر خباثت اور برے عزائم کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعویدار آزاد دنیا پر ریاستی دہشت گردی مسلط کر رہے ہیں -
اس بار امریکہ کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔
وہ ساری دنیا سے لڑنے اور اسے زیر…— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 22, 2026








