شفافیت کی بجائے ملک میں سیاستدانوں کے اثاثے چھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر
خلاصہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے جِس مُلک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو وہاں اب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھُپا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنوں میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیراعظم
شفافیت کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا جہاں ضرورت اِس بات کی ہے جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے منظر عام پر لائے، وہاں چھپانے کے نِت نئے طریقہ کار دریافت ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
جِس مُلک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو وہاں اَب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھُپا سکیں گے۔ جہاں ضرورت اِس بات کی ہے جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) January 22, 2026








