سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید 2 افراد کی باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی
آتشزدگی کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم جناح روڈ پر واقع گل پلازہ پر آتشزدگی کے چھٹے روز بھی ریکوری اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران مزید 2 افراد کی باقیات برآمد کر لی گئی ہیں، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ تاہم مزید تلاش ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حملہ، ایرانی فضائیہ حرکت میں آ گئی، دارالحکومت میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں
ریسکیو کی کارروائیاں
ریسکیو نے مزید بتایا کہ پلازہ کی چھت سے 61 میں سے 16 موٹرسائکلیں اتار لی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران مزید باقیات ملی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی جیلوں میں “سمارٹ لائیبریری” پراجیکٹ کا آغاز، 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئیں، قیدیوں کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری
تکنیکی جائزہ
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گل پلازہ کا دورہ کیا۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے گل پلازہ کو مخدوش قرار دے دیا اور سفارش کی کہ ریسکیو آپریشن کے بعد گل پلازہ کو منہدم کیا جائے۔
پلازہ کی تفصیلات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بتایا کہ گل پلازہ 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل ہے۔ گل پلازہ میں ہفتے کی شب آگ لگنے کے بعد پورا پلازہ جل گیا تھا۔ گل پلازہ سے متصل پلازوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔








