شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں بیوی کو عمر قید اور ساتھی کو موت کی سزا سنادی گئی
شوہر کے قتل کا واقعہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں بیوی کو عمر قید اور ساتھی کو موت کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغیں گے، جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی: ایران
عدالت کا فیصلہ
سرگودھا کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بیوی کو عمر قید کی سزا جبکہ مقدمہ قتل میں نامزد دوسرے مجرم کو پھانسی کا حکم سنایا۔
جرم کی تفصیلات
پراسیکیوشن کے مطابق سرگودھا میں 2023 میں خاتون نے اپنے شوہر کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تھا۔








