سانحہ گل پلازہ، ملبے سے مزید باقیات برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی
گل پلازہ پر آتشزدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گل پلازہ پر آتشزدگی کے چھٹے روز بھی ریکوری اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران مزید باقیات برآمد کرلی گئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کے ایک ماہ کے دوران بڑے آپریشن، را ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار
جاں بحق افراد کی شناخت
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں اور جسم کے مختلف اعضا سے 45 ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جب کہ 8 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر اقبال کی شاندار برتری، 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا
سرچ آپریشن کی پیشرفت
ترجمان نے بتایا کہ 6 لاشیں مکمل تھیں اور ایک کو شناختی کارڈ سے شناخت کیا گیا۔ ڈی سی ساؤتھ کے مطابق 80 فیصد سرچ آپریشن مکمل ہوچکا ہے اور 80 فیصد لاشوں کو تلاش کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
تلاش کا عمل جاری
اس سے قبل ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں تلاش کا عمل جاری ہے جو ایسوسی ایشن کی مدد سے کی جا رہی ہے، اور کہا گیا کہ تلاش کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ مزید دو افراد کی باقیات ملنے کے بعد سانحے میں جاں بحق کی تعداد 62 ہوگئی ہے، تاہم مزید تلاش ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منگل کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ریسکیو کی کارروائیاں
ریسکیو نے مزید بتایا کہ پلازہ کی چھت سے 61 میں سے 16 موٹرسائیکلیں اتار لی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران مزید باقیات ملی ہیں، جن کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
آتشزدگی کے بعد کا جائزہ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور ٹیکنیکل کمیٹی نے گل پلازہ کو مخدوش قرار دے دیا۔ انہوں نے سفارش کی کہ گل پلازہ کو ریسکیو آپریشن کے بعد منہدم کیا جائے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے معلومات فراہم کی کہ گل پلازہ 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل ہے۔ گل پلازہ میں ہفتے کی شب آگ لگنے کے بعد پورا پلازہ جل گیا تھا، اور گل پلازہ سے متصل پلازوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔








