خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ
پشاور میں سرکاری عمارتوں کا سروے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بڑے کلیئر، وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کس نے کتنی چینی ڈالی: طلال چوہدری
جرمانے میں اضافہ کی تجویز
روزنامہ جنگ کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط لکھ کر فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعزاز سید کی انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت، اجمل جامی کا سکالر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ
ضلعی انتظامیہ کو اختیار
ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خط میں عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامی کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔
حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر کارروائی
خط میں کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








