وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کر دیا
عظمیٰ بخاری کا ہتکِ عزت کا مقدمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف پہلا ہتکِ عزت کا کیس دائر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب چین معاشی سپر پاور ہوگا : اسحاق ڈار
قانونی کاروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معین قریشی کے خلاف ہتک عزت کا کیس پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت درخواست دائر کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کی جانب سے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکیاں دراصل کمزور ممالک کے وسائل پر قبضے کا پرانا سامراجی ہتھکنڈا ہیں،سراج الحق
شواہد کی فراہمی
درخواست میں ویڈیو، سکرین ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔ ڈیفیمیشن درخواست میں عام، تعزیری اور خصوصی ہرجانے کی تفصیلات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان
نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیے گئے بیان پر عظمیٰ بخاری نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیان پر ڈیفیمیشن ٹریبونل لاہور میں کیس دائر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ
الزامات کی وضاحت
درخواست میں عظمیٰ بخاری نے موقف اپنایا کہ مجھ سے منسوب 150/200 پیڈ افراد کو اسمبلی میں داخل کروانے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ متنازع بیان ٹی وی اور سوشل میڈیا پر نشر ہوا، جس کو لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی ٹاک شو اور پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر شائع بیان کو ہتکِ عزت قرار دیا ہے۔ جھوٹے الزامات سے عزت، وقار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران بندرگاہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی
بدنیتی اور عوامی مفاد
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ الزام بدنیتی، عناد اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظہر ہے۔ عوامی شخصیات کی ساکھ کو جھوٹے الزامات سے نقصان پہنچانا عوامی مفاد کے خلاف ہے۔
مدعا علیہ کے خلاف استدعا
وزیر اطلاعات نے استدعا کی ہے کہ مدعا علیہ کے خلاف ڈگری ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔








