لاہور: نجی کالج کے مغوی سی ای او کو اغواء کاروں نے رہا کردیا
اغوا برائے تاوان کی واردات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر خان کو اغوا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو اور احمد خان دونوں ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا؛سینیٹر فیصل واوڈا
رہائی کی معلومات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج کا ڈپٹی کمانڈر برطرف
تفتیش کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغوا کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغواء کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
اغوا کا واقعہ
22 جنوری کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، عابد وزیر خان کو ان کے آفس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل مینجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔ خاتون نے فون پر ایک نامعلوم شخص کی آواز سنی، جس نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ کیا ہے۔








