لاہور: نجی کالج کے مغوی سی ای او کو اغواء کاروں نے رہا کردیا
اغوا برائے تاوان کی واردات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر خان کو اغوا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4 نئی کتب کی تقریب رونمائی، تحقیق کے دروازے بند کرنے والی قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں: مقررین کا تقریب سے خطاب
رہائی کی معلومات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں فعال ہونے والا گردوں کا ڈائلسز سینٹر مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں : حنیف عباسی
تفتیش کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغوا کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغواء کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
اغوا کا واقعہ
22 جنوری کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، عابد وزیر خان کو ان کے آفس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل مینجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔ خاتون نے فون پر ایک نامعلوم شخص کی آواز سنی، جس نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ کیا ہے۔








