خانیوال، جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
واقعہ کی تفصیل
خانیوال (حیدر شیر سے ) کبیر والا کے تھانہ نواں شہر کی حدود موضع بلوچاں اڈا بلوچاں میں جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بزرگ خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل
مقامی انتظامیہ کی کارروائی
تفصیل کے مطابق متاثرہ افراد کمرے میں سوئے ہوئے تھے جہاں جنریٹر کا دھواں بھر گیا۔ پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
جاں بحق ہونے والوں میں محمد آصف، نادیہ بی بی اور ان کے 2 بچے محمد عظیم اور دانیال شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔








