سانگھڑ، لڑکی پر تشدد اور زبان کاٹنے والا وڈیرے کا بیٹا گرفتار
خوشخبری: سانگھڑ میں درندگی کا شکار لڑکی کے ملزم کی گرفتاری
کراچی (آئی این پی) سانگھڑ میں ایک لڑکی پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے وڈیرے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان
تشدد کا واقعہ اور فوری کارروائی
ایس ایس پی عابد علی بلوچ کے مطابق، ملزم نے گزشتہ روز شاد بانو ملاح پر شدید تشدد کیا اور اس کی زبان کاٹ دی تھی۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا لیکن خفیہ اطلاع ملنے پر ایک کارروائی کرکے اس کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے ترمیم کے ایک نکتے پر تقریریں کیں، مطلب باقی نکات تسلیم کرلیے: پرویز رشید
پولیس کی کارکردگی اور تعریفی لائن
عابد علی بلوچ نے بتایا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تشدد کی شکار لڑکی اس وقت حیدر آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
آئی جی سندھ کا پیغام
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سانگھڑ کے علاقے چوٹیاری میں 14 سالہ لڑکی پر تشدد کرنے والے بااثر ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور ایس ایس پی سانگھڑ کا فوری اور موثر ردِعمل قابلِ ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سے شروع کریں، زیادہ وصولی ہو گی: فیصل واؤڈا
مکمل قانونی تحفظ
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ متاثرہ لڑکی اور اہلِ خانہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
زیرو ٹالرنس پالیسی
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور سندھ پولیس ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔








