سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی بازار میں سرمایہ کاروں کی سونے میں محفوظ سرمایہ کاری پر خریداری جاری ہے۔ عالمی بازار میں سونا 91 ڈالر مہنگا ہوکر 4923 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان، رکشے اور ہوائی جہاز میں تصادم، 4 افراد ہلاک
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں
پاکستان میں ایک تولہ سونا مزید 9100 روپے مہنگا ہوگیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 14,662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 7802 روپے اضافے سے 4 لاکھ 41,239 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں: محسن نقوی
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
ایک تولہ چاندی 372 روپے اضافے سے پہلی بار 10 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 10,275 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں کا چاندی کی طلب پر اثر
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے چاندی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔








