چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا ججز کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ، خصوصی سافٹ ویئر تیار
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلے
لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاں دماغ غلام ہوں وہاں زنجیروں کی ضرورت نہیں ہوتی
خصوصی سافٹ ویئر کی تیاری
چیف جسٹس کے حکم پر اس مقصد کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام ایک کلک پر ججز کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اچکزئی کے پاس مینڈیٹ ہے تو ضرور مذاکرات کریں لیکن اگر علیمہ خان کہہ رہی ہیں کہ کسی کے پاس مذاکرات کے اختیارات موجود نہیں تو ضرور کوئی میسج آیا ہوگا، بیرسٹر گوہر
بروقت انصاف کی فراہمی اور شفافیت
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ان اقدامات سے جہاں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں انتظامی سطح پر بھی شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں تعینات ججز کی روزانہ کی کارکردگی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق
آئی ٹی ٹیم کی بریفنگ
ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو نئے سافٹ ویئر پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے یہ معلومات عوام کیلئے دستیاب ہوں گی کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنے مقدمات دائر ہوئے، کتنے نمٹائے گئے اور کتنے مقدمات زیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کے تمام دعوؤں کی حقیقت کھل گئی، بھارتی معیشت کو شدید بحران کا خطرہ، امریکی ٹیرف سے اہم صنعتیں مفلوج
ججز کی کارکردگی کا احتساب
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ججز کیا کام کر رہے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام نہ کرنے والے ججز کے احتساب میں بھی آسانی ہوگی۔
ویب سائٹ کے لنک کرنے کا حکم
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سافٹ ویئر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے ساتھ لنک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔








