آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سکواڈ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا ڈمپر مافیا شہریوں کو کچل رہا ہے، سندھ حکومت ناکام ہوگئی: حافظ نعیم الرحمان
ٹیم میں اہم تبدیلیاں
پی سی بی نے کہا ہے کہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا راولپنڈی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
کھلاڑیوں کی فہرست
فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ وسیم جونیئر، سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق سکواڈ کا حصہ ہیں۔ خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
میچوں کی تاریخ
یادرہے کہ میچز قذافی سٹیڈیم میں 31، 29 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔








