بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
عام انتخابات کا آغاز
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا
انتخابات کی تاریخ
بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلے عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہونے جارہے ہیں۔ اس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باضاطہ آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکا، ایک شخص جاں بحق
سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں
''جیو نیوز'' کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکہ سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکہ سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے بھی ضلع سلہٹ میں روڈ شو کیا۔
حسینہ واجد کی جماعت کی حالت
دوسری جانب پابندی عائد ہونے کے باعث سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔








