گجرات: دو پولیس اہلکاروں کی خواجہ سراء سے مبینہ اجتماعی زیادتی
گجرات میں خواجہ سراء کے اغواء کا واقعہ
گجرات (یاسر شامی سے): پولیس کے دو اہلکاروں پر خواجہ سراء کے اغواء اور اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اے ڈویژن سے چند قدم کے فاصلے سے خواجہ سراء کو اغواء کیا گیا، جس کے بعد دونوں اہلکار اُسے ایک رہائش گاہ پر لے گئے جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
پولیس کا مؤقف
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سراء کی مدعیت میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں شامل پولیس اہلکار چاند بیگ اس سے قبل 2016 میں قتل کے ایک مقدمے میں معطل ہو چکا تھا۔
ایف آئی آر میں تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں میں سے ایک کے پاس پسٹل اور دوسرے کے پاس خنجر تھا۔ زیادتی کے بعد خواجہ سرا سے 30 ہزار روپے نقدی، چاندی کی چین اور دو انگوٹھیاں بھی چھین لی گئیں۔








