پنجاب کی کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی
پنجاب کابینہ کا اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے سی ڈی، ایکسپریزشورٹ ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں سیکڑوں آسامیوں کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ
وزیراعلی کی قیادت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔
آسامیوں کی تفصیلات
اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی، مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔








