پاکستان اور چین کے مثالی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین

چینی قونصل جنرل کا پاکستان میں دورانیہ

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مثالی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ پاکستان میں 3 سال 9 ماہ کا یادگار اور خوشگوار دور گزارا؛ لاہور میرا دوسرا گھر ہے، لاہور کا میرے دل میں خاص مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے لیے زمین تنگ کردی گئی

الوداعی ملاقات کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے لاہور میں مدت تعیناتی مکمل ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے الوداعی ملاقات کی۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال 9 ماہ کا یادگار اور خوشگوار دور گزارا۔ اس دوران لاہور انکا دوسرا گھر بن گیا ہے اور لاہور کا اُن کے دل میں خاص مقام ہے۔ پاکستان اور چین کے مثالی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے۔ چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ چینی باشندوں اور منصوبوں کو محفوظ دیکھنا اطمینان بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص ذہنیت کی علامت ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا خراج تحسین

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے چینی قونصل جنرل کو لاہور پوسٹنگ کے دوران شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک، چین مثالی تعلقات کے فروغ میں چینی قونصل جنرل نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے بھائی پاکستان کے جائز مؤقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں

سیکیورٹی کا عزم

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی اور ہرممکن سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کیلئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں۔ پنجاب کے تمام انڈسٹریل زونز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چائنیز سیکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہر اہم موقع پر چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یادگاری تحائف کا تبادلہ

ملاقات کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر چین کے ڈپٹی قونصل جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری فارن نیشنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...