پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی، 24 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

رحیم یار خان میں بڑی کارروائی

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی

سرنڈر کرنے والے خطرناک ڈاکو

سرنڈر کرنے والوں میں انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ بھی شامل ہیں، جن کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ کارروائی طویل اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر نازیبا الفاظ، ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج

ڈی پی او کی تفصیلات

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ کچہ ایریا میں آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور کچہ سمیت ضلع بھر میں عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے لیے سرنڈر کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کی تعریف

ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...