شدید برفباری، صورتحال معمول پر آنے تک مری کا رخ نہ کریں: عظمیٰ بخاری کی عوام سے اپیل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی اپیل

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مری کا رخ کرنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیوی نے شراب کے نشے میں دھت شوہر کو جھگڑا کرنے پر ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا

مری میں سیاحوں کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ مری میں اس وقت سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی موجود ہے جبکہ تمام ہوٹل مکمل طور پر فل ہو چکے ہیں۔ مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں گنجائش سے کہیں زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث ٹریفک اور شہری سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اب مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے کی بالکل گنجائش نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہسپتال ڈائریکٹر کا بیٹا شہید، والد جنازہ پڑھاتے روتے رہے

حفاظت کی اہمیت

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مری کے ہوٹلوں میں بھی مزید سیاحوں کو ٹھہرانے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، اس لیے شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مری کا سفر مؤخر کریں۔ مری میں موجود سیاحوں کی حفاظت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، تاہم غیر ضروری سفر سے اجتناب ہی بہترین فیصلہ ہے۔

ذمہ داری کی اپیل

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ صورتحال معمول پر آنے تک مری کا رخ نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...