صدر نے عالمی چیمپئن زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا
صدر مملکت کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کو عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اس کارنامے پر 10 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں پر سوالات
شاہ زیب رند کی ملاقات
شاہ زیب رند نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
مقامی ٹیلنٹ کی تعریف
صدر مملکت نے کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب رند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے بس انہیں مواقع دیے جانے کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان رند مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
عالمی چیمپئن کا اعزاز
یاد رہے کہ شاہ زیب رند حال ہی میں سنگاپور میں ہونے والی عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ میں برازیل کے فائٹر برونو روبرٹو ڈی ایسز کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بنے ہیں۔








