مانسہرہ میں رہائشی پلازہ سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
تازہ ترین خبر
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک رہائشی پلازے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن، 1741 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم، آج کے طلباء کل کے رہنما ہیں: چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد روڈ پر پیش آیا۔ پلازہ کے کمرے میں تین دوست رہائش پذیر تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نعیم (عمر 17 سال)، وقاص (عمر 31 سال) اور ذیشان صدیق (عمر 32 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو کی کارروائی
مانسہرہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے لاشیں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیں۔ تینوں نوجوانوں کی اموات جنریٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کے باعث ہوئیں۔








