ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ
خود کش دھماکہ کی اطلاع
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منٹہ بھی جنکشن ہوا کرتا تھا، پھر وہی انجام ہوا جو درجنوں بدقسمت برانچ لائنوں کا ہوا، پتہ ہی نہ چلا اور ایک دن چپ چاپ ہی یہ لائن بھی مر کھپ گئی
دھماکے کے نتائج
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں قریشی موڑ کے قریب خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔








