سانحہ گل پلازہ، پیپلز پارٹی نے سارا ملبہ جماعت اسلامی پر ڈال دیا

آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ

کراچی (ویب ڈیسک) صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعے کا سارا ملبہ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی پر ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کے پاکستان دورے پر اہم بیان

سیاسی جماعتوں پر تنقید

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ جیسے افسوسناک قومی سانحے کو چند سیاسی جماعتیں سیاست کی نذر کر رہی ہیں، لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کے بجائے عوام کی تکلیف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ اور دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

تاریخی پس منظر

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گل پلازہ کی تعمیر، منظوری اور قانونی معاملات ایسے ادوار میں ہوئے جب سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا، یہ تمام فیصلے اس وقت کی شہری حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

گل پلازہ کی تعمیر کی تفصیلات

انہوں نے کہا کہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو گل پلازہ کی تعمیر کی درخواست 1979 میں موصول ہوئی تھی، گل پلازہ کی تعمیر کی منظوری 1983 میں دی گئی جب میئر جماعت اسلامی کے عبد الستار افغانی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نقشے میں بیسمنٹ اور دو منزلوں کی اجازت دی گئی تھی، 1998 میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تیسری منزل کی درخواست بھی منظور کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پلازہ سے متعلق تمام بے ضابطگیوں کو 2003 میں باقاعدہ طور پر ریگولرائز کیا گیا، اس وقت کراچی کے میئر نعمت اللہ خان تھے۔

سیاسی رنگ دینے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات اٹھارہویں آئینی ترمیم سے پہلے کیے گئے جب بلدیاتی ادارے براہ راست ذمہ دار تھے، گل پلازہ کے تمام قانونی و انتظامی فیصلے جماعت اسلامی کی قیادت میں بلدیاتی حکومتوں کے تحت کیے گئے، اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...