شیخ روحیل اصغر نے شانزے علی اور جنید صفدر کے رشتے اور شادی کی تفصیلات بتادیں
اہم انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان، سابق رکنِ قومی اسمبلی اور معروف تاجر شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی شانزے علی روحیل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتے اور شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کنٹینر کے پاس نئے نویلے جوڑے کا فوٹو شوٹ
پوڈکاسٹ میں گفتگو
جنگ کے مطابق گزشتہ دنوں شیخ روحیل اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شانزے علی روحیل اور جنید صفدر کے رشتے اور شادی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ پوتی کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا یہ مکمل طور پر ارینجڈ میرج تھی۔ لوو میرج کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی آنکھیں اپنے والدین سے نہیں ملتیں، گھر میں مذاق، لیکن پھر بزرگ شہری نے ڈی این اے کرایا تو 80 سال پرانی حقیقت کھل کر سامنے آگئی
دوستی اور رشتے کی اصل کہانی
انہوں نے کہا کہ مریم نواز میرے لیے بیٹی جیسی ہیں اور وہ میرا بہت احترام کرتی ہیں۔ ان کی بیٹی ماہ نور اور میری پوتی شانزے کافی عرصے سے گہری سہیلیاں ہیں۔ ان کی دوستی اس حد تک تھی کہ وہ ایک دوسرے کے گھروں میں بھی رہا کرتی تھیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ایسے ہی موقع پر انہوں نے میری پوتی کو دیکھا اور اسے اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جنید صفدر کے خاندان نے یہ رشتہ مجھ تک پہنچایا اور میں نے رضامندی ظاہر کردی۔
شیخ روحیل اصغر کی رائے
شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ انہوں نے مجھے چائے پر مدعو کیا جہاں اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ایک نہایت سادہ مزاج اور مہمان نواز انسان ہیں۔ وہ سب بہت عاجز لوگ ہیں۔








