سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
سانحہ گل پلازہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا
مقدمہ کا اندارج
تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی ابھی بھی برقرار ہے، سیکرٹری خزانہ
آتش زدگی کا واقعہ
واضح رہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
جاں بحق افراد کی تعداد
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔








