صدر اور وزیر اعظم کا چترال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا چترال میں برفانی تودے کے متاثرین سے اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

صدر مملکت کی تعزیت

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی اقدامات تیز کیے جائیں اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

وزیر اعظم کی ہدایت

دوسری جانب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چترال میں برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی ریسکیو و ریلیف اداروں کو صوبائی حکومت کے تعاون سے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیر اعظم نے متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد کی صورتحال کی نگرانی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...