نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم
مہنگے بازار تعلیم کی اہمیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم و تربیت کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی،اسد قیصر
عالمی یوم تعلیم کے موقع پر پیغام
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم تعلیم پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر بھرپور انداز میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے تعلیم و تربیت سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی ریپبلکن صدر آتاہے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں: ساجد تارڑ
نوجوانوں کی قدر و قیمت
انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام عوام، طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین، معلمین اور محققین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ملک بھر میں تعلیم و تربیت اور علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ رواں سال یہ عالمی دن ’’تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں نوجوانوں کی طاقت‘‘ کے تحت منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے۔
نظام تعلیم کے تقاضے
یہ عنوان نوجوان طبقہ کی نظام تعلیم میں بطور ایک فعال شراکت دار ہونے کی ترجمانی کرتا ہے، ایسا نظام تعلیم جو عصر حاضر، جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدت آموز امنگیں یقینی طور پر نظام تعلیم کی درست سمت میں ترقی کا باعث بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت میں خریدنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا
حکومتی اقدامات
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے نظام کو مؤثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے، جن میں اعلیٰ تعلیم کے لیے توسیع شدہ وظائف اور وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم شامل ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد طلباء کو ڈیجیٹل وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے فور منصوبے میں اربوں کی بے ضابطگیاں، نجی کمپنیوں کو ٹھیکے کتنے میں اور کیوں دیئے گئے؟ آڈٹ رپورٹ جاری
نوجوانوں کی شمولیت
وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ذریعے ملک بھر میں موثر تربیت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ نوجوان باوقار روزگار حاصل کر سکیں۔ خواتین کے لیے خصوصی پروگرامز کے ذریعے تکنیکی اور ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
تعلیمی ماحول کی تشکیل
وزیر اعظم نے عالمی یوم تعلیم پر اپیل کی کہ تمام تعلیم ادارے مل کر نوجوانوں کے لئے ایک ایسا تعلیمی ماحول تشکیل دیں جو سب کی شمولیت کو فروغ دے، محنت کی عظمت کو اجاگر کرے، اور تعلیم کے جدید تقاضوں پر پورا اترے۔
مستقبل کی تعمیر
اس عزم کا تجدید کریں کہ نوجوانوں کے تابناک مستقبل کو تعلیم اور ہنر و مہارت کا محور بنائیں گے اور ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دیں گے جو ہر فرد کی صلاحیتوں کو نکھارے اور ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب پاکستان کی قیادت کے لئے تیار کرے۔








