امریکا کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں، ٹیکساس اور اوکلاہوما میں نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
امریکا میں برفانی طوفان
واشنگٹن(آ ئی این پی) امریکا کے کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں۔ ٹیکساس اور اوکلاہوما میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ:100 انڈیکس 216 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 453 پر بند
ایئرپورٹس کی بندش
شدید برفباری کے نتیجے میں دو درجن سے زائد ایئرپورٹس مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کے باعث اہم شاہراہیں آمد و رفت کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔
ونٹر اسٹارم کی وارننگ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکام نے ملک بھر میں پندرہ کروڑ سے زائد شہریوں کے لئے ونٹر اسٹارم کی وارننگ جاری کی ہے۔ متاثرہ ریاستوں میں شہریوں نے ضرورت کی اشیاء ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں ان کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔








