پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ /گلف کے سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کی بڑی ہمشیرہ شہناز بیگم کا انتقال
انتقال کی خبر
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ، گلف کے سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کی بڑی ہمشیرہ شہناز بیگم 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، 6 وزارتوں کے 371 ملازمین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات
اخلاقی خدمات
مرحومہ شہناز بیگم گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، ان کا انتقال سروسز ہسپتال لاہور میں ہوا۔ مرحومہ کو ان کے عزیز و اقارب اور سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان بہار شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
برادری کا اظہار تعزیت
اپنی بہن کے جنازہ میں شرکت کے لیے ذوالفقار علی مغل دبئی سے لاہور چلے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ /گلف و متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں، کارکنوں اور امارات میں مقیم ذوالفقار علی مغل کے دوستوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ شہناز بیگم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔








