روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ
میچ کی منسوخی کی تصدیق
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اور پاکستان فٹ بال ٹیموں کے درمیان مجوزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے، رشین فٹ بال یونین نے میچ کی منسوخی کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا انکار
روزنامہ جنگ کے مطابق رشین فٹ بال یونین کے اعلامیے کے مطابق فی الحال اکتوبر کی ونڈو میں پاکستان ٹیم سے میچ نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پہلے ہی وقت کی کمی کی وجہ سے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ سے انکار کرچکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد میں سلنڈر دھماکہ اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں زخمی مزید تین افراد چل بسے
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اقدام
پی ایف ایف کے انکار کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ازخود ایک ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کی دعوت پر پی ایس بی نے دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم تشکیل دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمّر کی الیکٹرک SUV سمیت لاہور آٹو شو میں شامل منفرد ترین گاڑیاں
سفری انتظامات کی تیاری
ذرائع کے مطابق پی ایس بی کی تیار کردہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سفری انتظامات بھی مکمل ہوچکے تھے۔
روسی فٹبال حکام کا فیصلہ
روسی فٹبال حکام نے آج دوپہر میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا، پی ایس بی کو آگاہ کردیا گیا، پی ایس بی کی تشکیل کردہ ٹیم کو آفیشل پاکستان ٹیم کا درجہ حاصل نہ ہوتا۔








