فیصل زاہد ملک سال 2026 کے لیے FPCCI کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا براڈکاسٹنگ کے کنوینر مقرر
FPCCI Appoints Faisal Zahid Malik as Media Broadcasting Committee Convener
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے معروف صحافی اور پاکستان آبزرور کے چیئرمین و سی ای او فیصل زاہد ملک کو سال 2026 کے لیے FPCCI کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا براڈکاسٹنگ کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے لڑائی کے باوجود ویویک اوبرائے نے کتنی دولت کمائی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
Committee Formation and Responsibilities
اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل زاہد ملک کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر سے میڈیا براڈکاسٹنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کم از کم نو پیشہ ور اور تجربہ کار افراد کو اپنی کمیٹی میں شامل کریں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ نامزدگی کے 30 دن کے اندر کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں جبکہ سہ ماہی بنیادوں پر اجلاس اور کارکردگی رپورٹ FPCCI سیکریٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔
Performance Evaluation and Future Commitments
FPCCI کے صدر عاطف اکرام شیخ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کارکردگی کو سہ ماہی بنیادوں پر جانچا جائے گا اور فعال کردار نہ ہونے کی صورت میں کنوینرشپ واپس بھی لی جا سکتی ہے۔ خط میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ کمیٹی FPCCI سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے میڈیا براڈکاسٹنگ کے شعبے میں مؤثر تجاویز اور اقدامات سامنے لائے گی۔








