شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

بلاول کا شادی کے سوال پر جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ اسلام آباد میں گفتگو کے دوران ایک صحافی نے بلاول بھٹو سے پوچھا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ جس پر پی پی پی چیئرمین نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ "میری شادی میری مرضی"۔
یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کا احتجاج: ‘حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان’
سیاسی معاملات پر بلاول کا بیان
اسی گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری طرف سے آئینی ترمیم کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، لیکن یہ حکومت کے لیے ہوسکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ مولانا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے۔
سیاسی جماعتوں کی یکجہتی پر زور
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔