حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا

حکومت کا اسٹامپ پیپر فیسوں میں اضافہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ای اسٹامپ پیپر کی نئی قیمتیں

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ہے۔ طلاق اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے سکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

نئے کنکشنز کی اسٹامپ فیس

بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی۔ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی ہے۔ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق

معاہدے کے لیے اسٹامپ فیس میں اضافہ

5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3000 جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 6000 کردیا گیا۔ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20000 روپے اضافہ کیا گیا۔

پاور آف اٹارنی کی فیس

پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500 سے 1800 روپے کردی گئی۔ اشٹام پیپر کے لیے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...