آج سے منگل تک ملک میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی
موسمی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاید مستقبل میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں: احد رضا میر
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو پیر تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن سرپرہے، کے پی اسمبلی کے ارکین کی گرفتاری ہونے سے الیکشن متاثر ہوتا، اسی لیئے لاہور میں استقبالیہ نہیں کیا گیا: سلمان اکرم راجہ
بارش اور برف باری کی توقعات
اس دوران بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے حالات
علاوہ ازیں لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔








