امریکا میں شدید برف باری، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
امریکا میں برفانی طوفان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا اونٹ ایک ہزار 400 کلو سے زائد وزن، شیر پاکستان، قیمت کتنی ہے؟
متاثرہ ریاستیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی، مجموعی طور پر 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دھند، 5 بین الاقوامی پروازیں دیگر ایئرپورٹس منتقل
موسمی حالات
واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا
شہریوں کے لئے ہدایت
نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پروازوں کی منسوخی
امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔








