اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش
بچے کی پیدائش کی خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا چالان معاف ۔۔۔ دوبارہ خلاف ورزی پر ادا کرنا ہوگا،پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں: وزیراعلیٰ سندھ
یاسر حسین کا اعلان
یاسر حسین نے 24 جنوری ہفتے کی شب انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سٹوری میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد طلعت عزیز نے ہتھیار ڈال دیے، سنسنی خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر مبارکباد
اداکار کی سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ساتھ فنکار سمیت مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
پہلا بچہ
واضح رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوشخبری سنانے والے ہیں۔
دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا ہے جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔
شادی کی تفصیلات
خیال رہے جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی.









