آسمان پر بیک وقت 2 سورج نمودار ہونے کا منظر، شہری حیران
دھوپ کا دوہرا منظر
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسمان پر بیک وقت 2 سورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
سخالین کے باشندوں کی حیرانی
روس کے جزیرے سخالین میں ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر دو سورج نمودار ہوتے دکھائے دیے، شہریوں نے دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ماہرین کی وضاحت
Two suns rise over parts of Russia
Sakhalin residents spot a rare sun dog caused by ice crystals in the air pic.twitter.com/U4vX2xNac4
— RT (@RT_com) January 24, 2026
ماہرین کے مطابق یہ دو سورج نہیں بلکہ روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا نظر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی
درجہ حرارت کی شدت
روس کے جزیرے سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سن ڈوگ: ایک قدرتی مظہر
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو 'سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے۔








