ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی تب ہی جیتیں گے، کپتان سلمان علی آغا
سلمان علی آغا کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی تب ہی جیتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا” کا افتتاح
پریس کانفرنس کی تفصیلات
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں ہر کھلاڑی کا اپنا کردار ہوتا ہے، گزشتہ کچھ ٹورنامنٹس میں ہماری کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، سری لنکا میں ہائی سکورنگ گیم نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “فیلڈ مارشل” کا عہدہ ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد
بابر اعظم کی کارکردگی
کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کم بیک کے بعد اچھا پرفارم کر رہے ہیں، بابر اعظم پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔
متبادل وکٹ کیپر کی شمولیت
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا ہے۔








