بلوچستان حکومت کی کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت
بلوچستان حکومت کی ہدایت
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26 میں بیکری آئٹمز پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیئے جانے کا امکان
بین الاقوامی معیار کی ٹی این وی آر
روزنامہ جنگ کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹی این وی آر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ہائی سوسائٹی کا سکینڈل: ایک پراسرار موت کا معاملہ
پناہ کوئٹہ کا تعاون
اعلامیے کے مطابق پناہ کوئٹہ کے تعاون سے کتوں اور بلیوں کو محفوظ انداز میں سنبھالنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلیٹ فارم ٹکٹ کی بھی عجب داستان ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیغام
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے عوام حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔
پالیسی پر عملدرآمد
انہوں نے کہا کہ جانوروں کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد کو مؤثر اور مستقل بنایا جارہا ہے۔








