دہرے معیار پر مایوسی کا اظہار، آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا مایوس کن بیان
اسلام آباد (آ ئی این پی) بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے نکالنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی دکھاوا قرار‘ نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے رویے کو بے نقاب کر دیا
امتیازی معیار پر تنقید
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہی سمجھ بوجھ بنگلا دیش کے معاملے میں دکھانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ تسلسل، انصاف اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل
ساکھ اور کھیل کی روح
سابق کپتان نے مزید کہا کہ امتیازی معیار سے ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے اور کھیل کی روح مجروح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا
عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن کا ردِعمل
دوسری جانب عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کو نکالے جانے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ صدر عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کی غیر موجودگی کھیل کے لئے ایک اداس لمحہ ہے۔
شراکت داری کی ضرورت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شراکت داروں کو کھیل کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں اس خوبصورت کھیل کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ عالمی ایونٹ سے بنگلا دیش کی غیر موجودگی ان کے کھلاڑیوں اور ان کی قوم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔








