لاہور: نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا مقدمہ مالک سمیت 6 افراد کیخلاف درج

واقعے کا خلاصہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور، پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی

مقدمے کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، مقدمہ چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس راشد رفیق کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں ہوٹل کے مالک ندیم مرزا، فضیل احمد خان، عاطف محمد، کامل خان، بلال شاہ اور محمد مصائب کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیام پاکستان سے قبل کانگریس کے جلسے اورایک حافظ صاحب کی تلاوت، حبیب اکرم نے دلچسپ قصہ سنادیا

بوائلر کی غیر قانونی تنصیب

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ہوٹل کی بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب تھا، جسے سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ بوائلر چلانے والا شخص ناتجربہ کار تھا، جس کے باعث حادثے کا خدشہ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دُکی: چوری کی انوکھی واردات، چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات لےکر فرار

حفاظتی اقدامات میں غفلت

ایف آئی آر میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کو اس سے قبل حفاظتی اقدامات مکمل نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا جا چکا تھا، تاہم اس کے باوجود غفلت برتی گئی۔

تحقیقات کا آغاز

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...