متواتر 30 گھنٹے برفباری کے بعد روڈز کلیئر، ٹریفک بحال، مری کی رونقیں لوٹ آئیں
برفباری کی صورتحال
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مری میں متواتر 30 گھنٹے برفباری کے باعث سڑکوں پر دو سے دو فٹ برف جم گئی۔ سی ایم ٹیم نے دن رات محنت کرکے مری میں برف باری کے بعد 185 کلو میٹر کی چھوٹی بڑی 48 سڑکیں صاف کر دیں۔ برف صاف ہونے سے روڈز کلیئر ہوئے ہیں اور مری کی رونقیں لوٹ آئیں۔ مری کے بیشتر حصوں میں ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایران میں امریکی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار
سنو کلیئرنس سیل کی کارروائیاں
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قائم کردہ سنو کلیئرنس سیل دن رات متحرک ہے۔ برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ برف توڑنے اور ہٹانے کے لئے مکینیکل سنو سوئیپر سڑکوں پر لگا دئیے گئے ہیں۔ ہیوی ڈیوٹی بلڈوزر کے ذریعے سڑکوں پر جمع کردہ برف کی کئی فٹ طویل تہہ کو ہٹا کر راستے کلیئر کئے گئے ہیں۔ برف باری کے بعد پھسلن سے بچاؤ کے لئے مری کی سڑکوں پر مسلسل نمک پاشی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الزامات غیر ذمہ دارانہ، خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے: دفتر خارجہ
ایتھارٹیز کی کوششیں
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمد، ڈی سی مری، ڈی پی او اور پوری ٹیم شب و روز سرگرم ہے۔ گورنر ہاؤس، ابوظہبی روڈ، پنڈی پوائنٹ، کشمیر پوائنٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بھی برف ہٹانے کے بعد کھول دئیے گئے ہیں۔ راولپنڈی مری کشمیر روڈ کو گھوڑا گلی، سنی بینک، کلڈانہ، جھیکا گلی، لوئر ٹوپا سے لوئر دیوار تک 33 کلو میٹر کی تمام راستے مکمل کلیئر کر کے ٹریفک کے لئے بحال کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا
مزید سڑکوں کی بحالی
لوئر ٹوپا تا پتریا ٹہ تک 15 کلو میٹر سڑک کھول دی گئی ہے۔ کوہالہ برج تا جھیکا گلی اپر دیوار تک ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ کلڈانہ تاباڑیاں، بانتھرا تا لارنس کالج، ڈی چوک، سی ایم ایچ چوک تا جھیکا گلی کی برف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ جی پی او کلڈانہ روڈ سے بھی برف ہٹا دی گئی ہے۔
سڑکوں کی دیگر معلومات
مال روڈ، ہال روڈ، بینک روڈ، امتیاز شہید روڈ، مثیاری لنک روڈ، کارٹ روڈ بھی کلیئر کر دی گئی ہیں۔ مین جناح روڈ، جیسیز میری روڈ، موچی منڈی روڈ، گھوڑا گلی روڈ، موہڑ اشریف روڈ، خالد روڈ، سنی بنک پر بھی ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔ ہل ڈوھلوں روڈ، خانی تک روڈ گہیل ڈھانڈا روڈ، سراسی روڈ، کشمیری بازار سے برف ہٹا دی گئی ہے۔ کوٹلہ ستیاں اور مضافاتی علاقے بھی کلیر کر دئیے گئے ہیں، برف ہٹا کر روڈز صاف کر دی گئیں ہیں۔








