فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں، چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر ن۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی رہتے ہیں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وہ وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کی ایران کو سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر کیلئے 30 بلین ڈالر دینے کی خبروں کی سختی سے تردید
اوورسیز پاکستانیوں کا عزم
چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی آج پہلے سے زیادہ متحد، باخبر اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، 10 مئی کے بعد ان کے حوصلے اور اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے: شرجیل میمن
پاکستان کی کامیابی اور اوورسیز پاکستانیوں کا فخر
ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو جو سبق سکھایا، اس کا کریڈٹ مکمل طور پر افواجِ پاکستان کو جاتا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے یورپ میں ہونے والی ریلیوں اور تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی، بالخصوص مسلمان کمیونٹیز بھی کھل کر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں آواز بلند کررہی ہیں۔
یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن گزشتہ 18 برس سے یورپی قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے اور 17 سے زیادہ یورپی ممالک میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔








